34.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآپریشن سندور کے بارے میں پوسٹ، بھارت میں مسلمان پروفیسر گرفتار

آپریشن سندور کے بارے میں پوسٹ، بھارت میں مسلمان پروفیسر گرفتار



(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر کو آپریشن سندور سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کیخلاف آپریشن سندور سے متعلق فورسز کی پریس کانفرنس پر تنقید کرنے پر ہریانیہ کی اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمودآباد کو گرفتار کرلیا گیا، وہ شعبہ سیاسیات کے سربراہ ہیں۔

بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے یووا مورچا نے ان کیخلاف درخواست دی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کس سیاسی جماعت کی ویب سائٹ زیادہ معلوماتی قرار،فافن کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

 اشوکا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے  مطابق ’ہمیں بتایا گیا کہ پروفیسر علی خان محمودآباد کو صبح کے وقت حراست میں لیا گیا، ہم کیس کے حوالے سے تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتاری ہریانہ کے ریاستی کمیشن برائے خواتین کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک تبصرے کا از خود نوٹس لیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔

نوٹس میں کمیشن کا کہنا تھا کہ ’ریمارکس نے ہندوستانی مسلح افواج میں شامل خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور فرقہ وارانہ اختلاف کو ہوا دی‘۔

علی خان نے کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے پر کہا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر آپریشن سندور یا خواتین کیخلاف کوئی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر،اہم یورپی ملک کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات