45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑی اپنا  کٹ بیگ پاکستان میں  ہی...

 آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑی اپنا  کٹ بیگ پاکستان میں  ہی بھول گئے



( 24نیوز )انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کِٹ بھول گئے۔

 پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے سیکورٹی کو جواز بناکر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔

  یہ بھی پڑھیں:عالمی میڈیا بھی پاکستان کو داد دینے پر مجبور۔۔۔

پی ایس ایل چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس اپنا کِٹ بیگ پی ایس ایل میں ہی بھول گئے تھے، جو انہیں بھارت پہنچ کر یاد آیا۔

 پاکستان میں موجود ایک مقامی سری لنکن نے کرکٹر کا بیگ کولمبو پہنچایا جس پر کوشل مینڈس نے انکی تعریف کی۔

دوسری جانب لیگ ادھوری چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے جانیوالے سری لنکن وکٹ کیپر کو پاکستانیوں کی طرف سے شدید ناراضگی کا سامنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات