کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعے کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ اورقومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران خواتین کھلاڑیوں نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، میچز سے قبل خواتین کرکٹرز نے شہدائے وطن کے لئے خصوصی دعا کی ۔ ویمنز پلیئرز نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ ہاکی کیمپ میں ہیڈ کوچ طاہر زمان اور کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ہمیں نیشنز کپ میں افواج پاکستان جیسے جذبے سے کھیل کر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ قوم اور کھلاڑی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔