پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میلہ آج سے راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا۔
میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
راولپنڈی کے گراؤنڈ میں منعقدہ اس تقریب میں چیئرمین محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
قومی ترانے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے اسٹیڈیم میں گونجنے لگے اور ہر جانب قومی پرچموں کی بہار نظر آئی۔ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔