(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں اننگز بریک کے دوران پاک افواج کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تقریب میں شرکت کی، راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئے۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، راولپنڈی اسٹیڈیم میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :بھارتی تکبر کے مقابلے میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی:امیر جماعت اسلامی