44.9 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومخاص رپورٹپولیس کاعالمی تحقیقاتی ایوارڈ پاکستان کی انعم خان کے نام

پولیس کاعالمی تحقیقاتی ایوارڈ پاکستان کی انعم خان کے نام



(ویب ڈیسک) پاکستانی پولیس افسرانعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں’’ایکسیلینس اِن کریمینل انویسٹی گیشن‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔

انعم خان اس وقت پنجاب کے شہرسرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں،انہیں یہ اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پردیا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔

انعم خان کو یہ اعزاز پنجاب کے دو اہم قتل کیسز کامیابی سے حل کرنے پر دیا گیا،پہلے کیس میں، انعم خان نے بارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ بی بی کے قتل کی تفتیش کی، جسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا،ان کی نگرانی میں سرگودھا پولیس نے محض 72 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا،دوسرے کیس میں، انعم خان نے نوجوان محسن کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری صرف 24 گھنٹوں میں ممکن بنائی تھی۔ 

انعم خان کو پنجاب پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد اور اعزازات دیئے جاچکے ہیں،اب انہیں متحدہ عرب امارات کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے ’’ورلڈ پولیس سمٹ ‘‘ میں عالمی اعزازدیاگیا جو دنیا میں پولیس کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کو تسلیم کرنے کا ایک بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے انعم خان نے کہا کہ یہ پاکستان اور پنجاب پولیس کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے،میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں اور یہ ثابت کر رہی ہوں کہ ہم نہ صرف امن و امان برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ عالمی معیار کی پولیسنگ کے قابل بھی ہیں، یہ ایوارڈ میری پوری ٹیم اور ہماری اقدار کو خراجِ تحسین ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق انعم خان کیلئے عالمی پولیس ایوارڈ پاکستانی پولیس فورس کی بڑھتی ہوئی پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات