36.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی ڈیوڈ وارنر کے سپرد ہے۔

ایونٹ میں پشاور زلمی کا یہ 9واں میچ ہے، اس نے 4 میچز جیتے اور 4 ہی میں شکست کا سامنا کیا ہے، یوں اس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہے، اس کےلیے ایونٹ کے اگلے مرحلے کےلیے دونوں میچز میں کامیابی ضروری ہے۔

کراچی کنگز کا بھی یہ 9واں میچ ہے، اس نے 5 میچز میں فتح اپنے نام کی اور 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کی باقی 2 میں ایک میچ میں بھی اس کےلیے اگلے مرحلے تک رسائی آسان بناسکتی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 9 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 6 میں اسے فتح ملی اور 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اکیلی ٹیم ہے، جو ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم، صائم ایوب، ٹوم کوہلر، حسین طلعت، کیڈمور، محمد حارث، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، احمد دانیال، لیوک ووڈ، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی فائنل الیون میں سعد بیگ، ڈیوڈ وارنر، خوشدل شاہ، بین میک ڈرموٹ، عرفان خان نیازی، جیمز ونس، محمد نبی، عباس آفریدی، عامر جمال، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات