(24 نیوز)راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے ، لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے ہیں خوشی ہوتی ہے، ون ڈاون پوزیشن پر بیٹنگ کروں گا، اس پچ پر 170 سے 180 تک رنز روکنا کامیابی ہوگی۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈٰوڈ وارنر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دیکھانے کے لیے تیار ہیں، پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا ٹوٹل بنا کر اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔
کراچی کنگز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹر بین مکڈرمٹ اپنا ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبو کر رہے ہیں، بین کو ٹم سائفرٹ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، نائب کپتان حسن علی بھی آج کے میچ کا حصہ ہیں۔
جیمز ونس، عرفان نیازی اور خوشدل شاہ بھی پلیئنگ 11 کا حصہ ہیں، آل راؤنڈرز محمد نبی اور عامر جمال بھی ٹیم میں شامل ہیں، ایمرجنگ کیٹیگری کے سعد بیگ بھی آج کا میچ کھیل رہے ہیں، فاسٹ باولرز میر حمزہ اور عباس آفریدی بھی یہ میچ کھیل رہے ہیں۔