36.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے ایران کو 0-14 سے ہرادیا، سیمی فائنل میں بھی جگہ...

پاکستان نے ایران کو 0-14 سے ہرادیا، سیمی فائنل میں بھی جگہ پکی


فوٹو بشکریہ بیس بال فیڈریشن پاکستان

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان ایران کو شکست دے دی۔ پاکستان کی ایونٹ میں یہ دوسری فتح ہے، قومی ٹیم سیمی فائنل میں گروپ اے کی نمبر ٹو ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ 

ایران میں کھیلی جانے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

دفاعی چیمپئن نے میزبان ایران کو بآسانی 0-14 کے اسکور سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، سعید اختر اور محمد حارث نے نمایاں پرفارمنسز دیں۔

ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، گزشتہ روز پاکستان نے بنگلادیش کو 6-10 سے ہرایا تھا۔

قومی ٹیم نے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنالی جہاں اب اسکا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سے ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات