اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرخارجہ حکان فدان نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
اسحاق ڈار اور حکان فدان نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔