44.8 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاد

پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاد


پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا میں آج “یومِ تشکر” منایا گیا جس کا مقصد پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو آپریشن “بُنیانُ المرصوص” اور “معرکۂ حق” کے دوران ان کی بے مثال قومی یکجہتی اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کے عزم، قیادت کی حکمت اور مسلح افواج کی دلیری کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے تحمل اور محتاط ردعمل کو اجاگر کیا اور ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کشیدگی کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کیا۔

ہائی کمشنر نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلے کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات