وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے رشین فیڈریشن کے نائب وزیراعظم مرات خاس ناولین نے ملاقات کی ہے۔
قازان فورم کے موقع ہر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور روس کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ پاکستان روس سے ترقی کے وسیع اشتراک میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
رشین فیڈریشن کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ قازان فورم میں پاکستان کی نمائندگی خوش آئند امر ہے۔