41.1 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیرِ خارجہ کی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیرِ خارجہ کی ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف اور یرطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

وفود کی صورت میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلااشتعال جارحیت کے سامنے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دفاع کے حق کے استعمال میں پاکستان کا ردِعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔

دورانِ ملاقات وزیرِ اعظم نے ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع، جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شہباز شریف نے کنگ چارلس کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دورانِ گفتگو برطانیہ کے وزیرِ خارجہ نے جنگ بندی میں مفاہمت پر وزیرِ اعظم کو مبارک باد دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات