پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔
کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے بعد جب دیگر لوگوں کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ بتایا کیوں نہیں لیکن میرا خیال ہے کہ امریکا جیسے ملک میں لوگ دور دراز سے بہت پیسے خرچ کرکے اپنے ہم وطنوں کی پرفارمنس دیکھنے آتے ہیں، اس لیے اپنا دکھ ان کو سنا کر مایوس نہیں کرنا چاہئے۔ اس لیے پرفام کرتا رہا۔
شکیل صدیقی نے کہا کہ ایسی کئی قربانیاں فنکار دیتے رہتے ہیں۔ یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے اور ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، صرف اپنا کام کررہے ہیں۔