(ویب ڈیسک)امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ سمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ بال لیگ نے شا پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔
انڈونیشیا میں منشیات کے 530 مجرم سزائے موت کے منتظر ہیں جن میں 96 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔