41.1 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے ہادی معطر کو 25 سال قید...

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے ہادی معطر کو 25 سال قید کی سزا



(ویب ڈیسک)ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے مسلم نوجوان ہادی معطر کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، عدالت نے ملزم کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ملعون سلمان رشدی کے ساتھی کو زخمی کرنے پر اضافی 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ہادی نے 2022 کے دوران نیویارک میں ہونے والے لیکچر میں ملعون سلمان رشدی پر متعدد مرتبہ حملہ کیا تھا، اس حملے میں ملعون سلمان رشدی نے اپنی ایک آنکھ کھو دی تھی۔

ایک جیوری نے 27 سالہ ہادی معطر نامی شخص کو فروری میں قتل کی کوشش اور حملہ کا مجرم قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان رشدی کی شہرت ایک متنازعہ ناول نگار کے طور پر قائم ہے۔ کئی ممالک میں رشدی کی کتابوں پر پابندی ہے۔

ملعون سلمان رشدی اپنے حملہ آور کو سنائی گئی سزا کے لیے مغربی نیویارک کی عدالت میں نہیں آئے، لیکن اپنا بیان عدالت میں جمع کرایا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران خود ملعون سلمان رشدی ہی کلیدی گواہ تھا۔

دریں اثنا سزا سنائے جانے سے پہلے ہادی متار نے کھڑے ہو کر آزادی اظہار کے بارے میں بیان دیا اور ملعون سلمان رشدی کو منافق قرار دیا۔ جیل کے لباس میں ملبوس ہادی نے عدالت میں چیختے ہوئے کہا ملعون سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتا ہے۔ وہ بدمعاش بننا چاہتا ہے، وہ دوسرے لوگوں پر دھونس جمانا چاہتا ہے۔ میں اس (سزا) سے متفق نہیں ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ہادی متار کو ملعون رشدی کے قتل کی کوشش کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 25 سال اور اس کے ساتھ سٹیج پر موجود ایک دوسرے شخص کو زخمی کرنے کے معاملے میں سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

ڈسٹرکٹ اٹارنی جیسن شمٹ نے کہا کہ سزائیں ایک ساتھ چلنی چاہئیں کیوں کہ دونوں متاثرین ایک ہی واقعہ میں زخمی ہوئے تھے تاہم ہادی متار کو ابھی دہشت گردی سے متعلق الزامات پر وفاقی مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

اس مقدمے میں یہ سزا اور بھی بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس کیس کے پہلے مقدمے میں ججوں نے دو گھنٹے سے بھی کم غور و خوض کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات