40.8 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومغزہ لہو لہومعرکہ حق: پاک افواج کی شاندار فتح پر راحت فتح علی خان...

معرکہ حق: پاک افواج کی شاندار فتح پر راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری


معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لہو کو گرما دینا والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول  پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمدر رَسُول اللّٰہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔

ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔ 

نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے، پاک وطن ہمیشہ اللّٰہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات