36.7 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںغیر ملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد جاری

غیر ملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد جاری


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی اسلام آباد آمدکاسلسلہ جاری ہے، 20 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل دوبارہ شروع ہونے پر ایک بار پھر پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

ڈینیل سیمز نے اسلام آباد میں پشاور زلمی کو جوائن کرلیا، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، محمد نبی نے اسلام آباد میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بین ڈوارشیئرس، لاہور قلندرز کے شکیب الحسن، کوسل پریرا، بھنوکا راجا پاکسے، کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

چند میچ آفیشلز بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات