34.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوصوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں،...

صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں، آئی ایم ایف



اسلام آباد:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے صوبائی حکومتوں سے آن لائن مذاکرات کے بعد وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کے لیے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز خود جمع کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کے لیے وفاق پر انحصار ختم کر دیں، آئی ایم ایف وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف کو صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین کرائی ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کے لیے کل پاکستان پہنچ جائے گا، وفد وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک کے حکام سے بات کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات