44.9 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںصدف کے 5 شکار، چیلنجرز نے اسٹارز کو ہرا دیا

صدف کے 5 شکار، چیلنجرز نے اسٹارز کو ہرا دیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعے کوچیلنجرز اور اسٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیلنجرز نے اسٹارز کو 5 وکٹوں سے ہرا یا۔ اسٹارز نے 9 وکٹوں پر 108 رنز بنائے۔کائنات حفیظ 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، صدف شمس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ چیلنجرز نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ عالیہ ریاض 48 ،رامین شمیم نے28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ، انوشا ناصر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اوول اکیڈمی میں اسٹرائیکرزنے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ انونسیبلز نے 5 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ کپتان منیبہ علی 67 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ اسٹرائیکرز نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ ایمان فاطمہ 10 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے74 رنز پرناٹ آؤٹ رہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات