44.8 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں کاروباری ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 120,506 رہی

رواں کاروباری ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 120,506 رہی


—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔

پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔

شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 3.29 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 99 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔

پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات