کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کی سب سے بڑی ہاف مراتھن ون رن ہفتے کو ہوگی ۔کراچی سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں دو لاکھ سے زائد جبکہ کراچی میں دو ہزار سے زائد رنرز ایکشن میں ہوں گے۔ ون رن میں ہاف مراتھن کے علاوہ ایک کلومیٹر، پانچ کلومیٹر اور دس کلو میٹر کے مقابلے بھی ہوں گےکراچی دوسری مرتبہ بین الاقوامی ون رن کی شراکت داری میں ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ۔ کراچی میں دوڑ کا آغاز ڈی ایچ اے میں ایمار سیلز سینٹر سے ہوگا۔