(ملک اشرف)نامور مصنف خلیل الرحمان قمر کیس کی مجرمہ آمنہ عروج اور دیگر مجرمان نے سزا ہائیکورٹ میں چیلنج کردیں۔
آمنہ عروج سمیت دیگر مجرموں نے سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں،آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔
اپیلوں میں انسدادِ دہشت گردی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے،اپیلوں میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ ٹرائل کورٹ نے سزا حقائق کے برعکس سنائی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیکر بری کرنے کا حکم دیا جائے۔
یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کورٹ لاہور نے مجرمان کی سزائیں سنائیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین پٹری سے اتر گئی