34.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومجرم و سزاحساس اداروں اور  نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ملتان کی بڑی کارروائی 

حساس اداروں اور  نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ملتان کی بڑی کارروائی 



(احمر خان بابر) حساس اداروں اور  نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے ملتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے چلنے والا عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک  پکڑ لیا، گروہ کے سرغنہ و دیگر ملزمان سے قیمتی گاڑیاں و دیگر اشیا ضبط کرکے نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ 

 ایڈیسنل ڈائریکٹر  ملتان کی سر براہی میں ٹیم نے دن رات   21رکنی گروہ کے متعدد ارکان کو پکڑا ،سرغنہ  رمیض شہزاد (ہارڈسینڈر ) اس  کا گروہ  امریکیوں اور غیر ملکیوں سے کروڑ ڈالر کے فراڈ میں ملوث تھا ،ذرائع کے مطابق سرغنہ کا تعلق فتح پور لیہ سے نکلا ،بحریہ ٹاؤن لاھور اور ملتان میں سبزہار کالونی میں نیٹ ورک بنا رکھا تھا،بحریہ ٹاؤن لاہور میں گروہ کے 4 گھروں پر چھاپے مارے گئے جہاں بڑی مقدار میں ڈیجیٹل مواد برآمدہوئے،گرفتار ملزمان میں محمد اسلم، عدیل عزیز، اسامہ نواز، عبدالمعیز اور شعیب نذیر شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور ڈیٹا سٹوریج ڈیوائسز برآمدہوئے،

 ملزمان کے خلاف PECA 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا،رمیز شہزاد ابوظہبی سے آتا جاتا رہا، سفر کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں، جبکہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں اور دیگر اثاثے ضبط کرلئے گئے،بیرون ملک سفر پر پابندی ،تمام کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل  کیا گیا۔ 

 ڈی جی این سی سی آئی نےمزید کارروائی کے لیے  ملتان کو ذمہ داری دی۔ 

 واضح رہے کہ پاکستان سے چلنے والے نوسر بازوں کے ہارٹ سینڈر گروپ کے خلاف امریکہ میں  ایف بی آئی اور ڈچ پولیس  نے مشترکہ کارروائی میں نشاندہی کی تھی،درجنوں ویب سائٹ بلاک کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات