پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مکروہ چہرہ بےنقاب کر دیا۔
شوبز انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ ڈرامے دینے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یکساں شہرت حاصل ہے۔
نیلم منیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پاکستان کی تاریخی جیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے سبب بھارت کو تباہ کر رہی ہے، بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف الزامات لگاتی رہتی ہے تاکہ اپنے عام شہریوں کی توجہ مسائل سے اور اپنے نازی ایجنڈے سے ہٹا سکے‘۔
نیلم منیر نے اپنے اکاؤنٹ کی دوسری اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’الحمداللّٰہ، یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا جا رہا ہے ، معرکہ حق ایک تاریخی فتح ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’مجھ سمیت پوری قوم کو ہماری فوج کے نوجوانوں پر فخر ہے اور خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے، بنیان مرصوص طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا، مجھے اپنی آرمی اور چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر پر بہت فخر ہے‘۔