41.1 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی ڈراموں کی اداکارہ دیپیکا ککڑ خطرناک بیماری میں مبتلا

بھارتی ڈراموں کی اداکارہ دیپیکا ککڑ خطرناک بیماری میں مبتلا


دیپیکا ککڑ —فائل فوٹو

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ دیپیکا ککڑ  خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں، ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر اہلیہ کی بیماری کے بارے میں بتایا ہے۔

دیپیکا ککڑ کے شوہر اور ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے دیپیکا ککڑ کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ  دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 3 دن سے اسپتال میں ہیں، دیپیکا کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ صحت کے سنگین مسئلے سے دو چار ہیں۔

اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا ہے کہ دیپیکا کے جگر میں ٹیومر پایا گیا ہے، اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں پیٹ میں کچھ مسئلہ ہے، جو سنگین ہے، ٹیومر کا علاج سرجری کے بغیر نہیں ہو سکتا، اس لیے دیپیکا کو جلد سرجری کروانی ہو گی، ان کے جسم سے ٹیومر نکالنا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دیپیکا گزشتہ 3 دن سے اسپتال میں تھیں اور انہیں آج چھٹی دے دی گئی ہے اور ہم انہیں اسپتال سے گھر لے آئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات