44.9 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومخاص رپورٹ امریکا میں پاکستانی سفیر  کا بڑا بیان۔۔۔

 امریکا میں پاکستانی سفیر  کا بڑا بیان۔۔۔



(24 نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔

واشنگٹن میں یوم تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے اثرات سے عالمی برادری بخوبی واقف ہے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی لانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، واقعاتی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے پہلگام کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا جا چکا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران علاقائی تسلط کی دیرینہ خواہش کا برملا اظہار کرتے رہے ہیں، بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ علاقائی تسلط پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ پاکستانیوں کی صلاحتیوں سے متاثر، بڑا  اعلان کر دیا  

ان کا کہنا ہے کہ 22 اپریل سے آج تک پاکستان کو وہ ثبوت نہیں دیے گئے جو ہم مانگ رہے ہیں، پہلگام واقعے کے فوراً بعد بھارتی قیادت اور ذرائع ابلاغ نے طبل جنگ بجانا شروع کر دیا۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بارہا سمجھانے کے باوجود بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور خواتین و بچوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا مسجدوں کو نشانہ بنائے جانے کا عمل حد درجہ اشتعال انگیز تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی جارحیت کے سامنے افواج اور عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے، بھارتی قیادت ناصرف خود ناکام ہوئی بلکہ اس نے رافیل کو بھی فیل کروادیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات