32.1 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا میں شدید طوفان، حادثات میں 23 افراد ہلاک

امریکا میں شدید طوفان، حادثات میں 23 افراد ہلاک


امریکا میں شدید طوفان کے باعث ہونے والے حادثات میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں ہوا کے بگولوں اور شدید طوفان نے تباہی پھیلادی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاستوں میں شدید طوفان سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ لکڑی سے بننے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات