وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی، آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے، بھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے۔