آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
واضح رہے بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ راولپنڈی میں دوبارہ آغاز کیا گیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں اور کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔