34.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومتجارتی خبریںآئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی



(وقاص عظیم)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )نےپاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کردی۔ 

رپورٹ میں رواں مالی سال معاشی شرح نمو مقررہ حکومتی ہدف سےکم رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،آئی ایم ایف کورواں مالی سال مہنگائی بھی مقررہ ہدف سے کم رہنے کی توقع ہے۔

رواں مالی سال کےمقابلے آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی میں اضافےکا امکان ہے،آئی ایم ایف کوآئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے کی توقع  ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6فیصدرہنےکی توقع ہے۔

پاکستان نےرواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نموکا ہدف 3.6 فیصد مقررکر رکھا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3.6 فیصدرہنےکا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی5.1 فیصد رہنےکاامکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ7.7فیصد لگایاگیا ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی23.4 فیصدرکارڈکی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل،صارفین آگ بگولہ، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے منفی0.1 فیصد رہنےکا تخمینہ ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ منفی 0.4فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری میں کمی کی توقع  ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑےاضافے کی پیش گوئی کردی،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب92 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب68 کروڑ20 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات