(24 نیوز ) بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ سے کیوں ریٹائر ہوئے؟سابق کھلاڑی روی شاستری نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ۔
تفصٰیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس نے کرکٹ کی دنیا کو شدید صدمے میں ڈال دیا، ان کے اعلان سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ بی سی سی آئی ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہ ہونے پر راضی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور روی شاستری کو یہ کام سونپا گیا تھا۔
اب روی شاستری نے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بارے میں ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی خفیہ بات چیت کا انکشاف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی سے اپنے اعلان سے ایک ہفتہ قبل بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کو بڑا دھچکا،سٹار کرکٹر کا بھارت جا نے سے صاف انکار
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور واضح ہیں کہ انہوں نے وہ سب کچھ دیا جو وہ کھیل کو دے سکتے تھے۔ شاستری نے یہ بھی واضح کیا کہ ویرات کوہلی کو کوئی پچھتاوا نہیں ہے اور ایک یا دو ذاتی سوالات تھے جو انہوں نے پوچھے لیکن وہ اسے ظاہر نہیں کر سکتے۔ شاستری نے یہ بھی بتایا کہ کوہلی کے دماغ نے ان کے جسم کو بتا دیا ہے اور اب ٹیسٹ فارمیٹ کو چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔