(احسن عباسی) کراچی پولیس نے کارروائی کرکے شہری کے قاتل ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ شاہ لطیف کی پولیس نے شہری کے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم علی جان کو پکڑ کر اس سے ایک عدد 30 بور پستول، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی،دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کا ساتھی شراب کے نشے میں دھت تھے اور دونوں اکثر نشے کی حالت میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علی جان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔شاہ لطیف پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیراخلاقی پرفارمنس،اداکارہ زارا خان پر دو سال کی پابندی لگ گئی