33.3 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی؛ اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے کا معاملہ، ایس...

کراچی؛ اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے کا معاملہ، ایس ایچ او عہدے سے فارغ



کراچی:

سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب صوبے سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آرہی تھی کہ شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔

گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔

ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف آمین کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا اور سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کو ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن تعینات کر دیا۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات