(ویب ڈیسک)چین نے ارونا چل پردیش کو جنوبی تبت کے خود مختار علاقے کا حصہ قرر دے کر”زنگ نان” کا نام دے دیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطے کے مختلف مقامات کا نام تبدیل کرنا چین کی خود مختاری کے دائرے میں آتا ہے،زنگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ زنگ نان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے، یہ اقدام چین کے خود مختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اُجاگر کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دیدیا ،ترجمان دفترخارجہ
بھارت “زنگ نان” کو اروناچل پردیش کا نام دے کر اپنا حصہ قرار دیتا ہے جبکہ چین زنگ نان کے سارے علاقے کو جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔