(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ’میری ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹِم کُک سے بات ہوئی کہ آپ کو بھارت میں اپنی مصنوعات بنانے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ آپ انڈیا میں کام کریں۔ ہاں، اگر آپ انڈیا کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، لیکن انڈیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹیرف سب سے زیادہ ہیں اسلئے وہاں مال بیچنا بہت مشکل ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک کاروباری تقریب کے دوران امریکی صدر نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک سے متعلق کہا کہ انہیں ان سے ’چھوٹی سی شکایت‘ ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ’میں نے ٹم کُک سے کہا، میرے دوست ہم آپ سے بہت اچھا سلوک کر رہے ہیں۔ آپ یہاں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں، لیکن اب سننے میں آ رہا ہے کہ آپ انڈیا میں جگہ جگہ فیکٹریاں لگا رہے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ انڈیا میں کام کریں۔ ہاں، اگر آپ انڈیا کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، لیکن انڈیا دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹیرف سب سے زیادہ ہیں اس لیے وہاں مال بیچنا بہت مشکل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ نئی دہلی نے واشنگٹن کو ایک معاہدہ پیش کیا ہے جس کے مطابق امریکہ سے آنے والی اشیا پر کوئی ٹیرف نہیں لگایا جائے گا، حالانکہ انڈیا کی طرف سے ایسی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ میں نے ٹِم سے کہا ہم آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کر رہے ہیں، ہم نے چین میں آپ کی برسوں کی سرمایہ کاری برداشت کی۔ اب ہم یہ نہیں چاہتے کہ آپ انڈیا میں مزید سرمایہ کاری کریں۔ انڈیا اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے۔؎امریکی صدر نے کہا کہ ایپل، جس کے آئی فون اور میک بُک دنیا بھر میں مقبول ہیں، اب امریکہ میں اپنی پیداوار کو وسعت دینے جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال ایپل کی انڈیا میں 3 فیکٹریاں ہیں، جن میں2تامل ناڈو اور ایک کرناٹک میں واقع ہیں۔ ان میں سے ایک فیکٹری فوکسکون چلاتی ہے ، باقی دو ٹاٹا گروپ کے تحت کام کر رہی ہیں،جبکہ مزید دو فیکٹریاں بھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں۔
امریکا کے صدر کا ایپل کو انڈیا میں پیداوار بڑھانے سے روکنے سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمپنی چین سے مینوفیکچرنگ کم کر کے انڈیا میں اپنی پیداوار بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ امریکی ٹیرف کے اثرات سے بچا جا سکے۔اس سے قبل رواں ماہ اے ایف پی نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹِم کُک نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز انڈیا میں تیار کردہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بے اولاد جوڑے سنیاسی باوے،عطائی حکیم، ہیلتھ کلینک نہ جائیں،اللہ پر بھروسا کریں