(ویب ڈیسک) بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے ان کی حفاظت کے لیے خصوصی بلٹ پروف گاڑیاں اور اضافی حفاظتی انتظامات شامل کیے ہیں۔
ببھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی سیکورٹی میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ آپریشن سندور کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر اب خصوصی بلٹ پروف کار میں سفر کریں گے۔ دہلی میں جے شنکر کی رہائشگاہ پر بھی حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ جے شنکر کو وزارت داخلہ نے پہلے ہی زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ سی آر پی ایف کمانڈوز وزیر خارجہ کو سیکورٹی فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کو دہلی پولیس سے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی سیکورٹی بڑھانے کیلئے کہا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے جے شنکر کی سیکورٹی بڑھانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ان کی سیکورٹی میں ایک خصوصی بلٹ پروف کار کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ اتوار کو دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں لیا گیا۔ پولیس سیکریٹری خارجہ وکرم مصری اور مرکزی وزراء اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سمیت دیگر بی جے پی لیڈروں کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ یہ قدم پاک بھارت کشیدگی کے درمیان اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ ،وارثتی راج عروج پر،بڑے اداکار کے بیٹا کا جیکی چن کی فلم ’کراٹے کڈ‘ سے آغاز