(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سیزفائر پر پھر اطمینان کا اظہار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق دوحا میں امریکی فوجیوں سے خطاب میں امریکی صدرنے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، اُن کی ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، انہیں شروع کرنا نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے اہم شہر میں زلزلے کے جھٹکے۔۔۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کے بیان کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کو ساتھ بٹھائیں گے۔
پاکستان نے 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیشکش کا خیر مقدم کیا تھا جبکہ بھارت نے اس کی مخالفت کی تھی، بھارتی ٹرمپ کے بیان کو مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش سمجھتے ہیں۔
نریندر مودی نے 13 مئی کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ پاکستان سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ تاہم ٹرمپ نے ان کا بیان نظر انداز کیا اور پھر ثالثی کی پیشکش کی۔