45.1 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کا پہلا سکوک بانڈ متعارف کروا دیا گیا

پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ متعارف کروا دیا گیا


— فائل فوٹو

چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) شمشاد اختر نے کہا  ہے کہ اسلامک فنانس کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویلیو بیسڈ فنانسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے یہ قابلِ فخر لمحات ہیں۔

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ گرین سکوک مکمل شریعہ کمپلائنس کے تحت جاری کیا گیا ہے، گرین فنانس فریم ورک ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرین سکوک لانچ کا مقصد ماحولیاتی فلاح اور معیشت کی بہتری ہے۔ ڈومیسٹک گرین سکوک بانڈ سے فنانسنگ کے نئے در کھلیں گے۔

اس موقع پر مشیر خزانہ خرم شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول اور آبادی پاکستان کے بڑے مسائل ہیں، ماحول کےلیے آج گرین سکوک متعارف کروارہے ہیں جبکہ پانڈا بانڈ جلد جاری کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات