(عمیر عظمت)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئےنیا سسٹم متعارف کروا دیا۔
ایف بی آر کے مطابق کاروباری افراد کو گھر بیٹھے این ٹی این بنوانے، بائیو میٹرک ویری فکیشن سے متعلقہ مسائل کا حل ملے گا ۔ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے اور پی او ایس سے متعلقہ مسائل کا حل جاننے کی سہولت دستیاب ہو گی ۔ٹیکس گزار بذریعہ ای میل رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ شہری اپنی شکایات بھی درج کروا سکیں گے ۔
ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ایف بی آر ماہرین بذریعہ ویڈیو کال ٹیکس گزاروں کو ان کے مسائل کا حل بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری