(ویب ڈیسک)چین کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ “ٹک ٹاک” نے صارفین کی ذہنی صحت کا خیال کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
ایسے نواجوان صارفین جوکہ ٹک ٹاک کو رات دس بجے کے بعد استعمال کرتے ہیں کو ذہنی صحت کے متعلق پرومو دکھایا جائے گا جس پر انہیں عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ وہ اپنے ذہن کو پرسکون کرتے ہوئے اچھی نیند لے سکیں۔
جدید دور کے ساتھ نوجوان صارفین پر دباو میں اضافہ ہو رہا ہے، سوشل میڈٰیا ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کی ذہنی صحت کو ترجیح دی جائے گی۔
سوشل میڈیا ایپ پر متعارف کروائے نئے فیچر کی مدد سے ٹک ٹاک صارفین کو ذہنی طور پر صحت مند رکھنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں :جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں:ترجمان دفتر خارجہ