40.8 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومخاص رپورٹوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات



(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون بڑھانے اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے،پاکستان کی قیادت کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں،امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا پاک بھارت سیزفائر پر پھر اطمینان کا اظہار

قائم مقام امریکی سفیرنے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں،امریکہ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات