34.3 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 غیرملکی کوہ پیما ہلاک

نیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 غیرملکی کوہ پیما ہلاک


—فائل فوٹو

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ پر مہم جوئی کے دوران دو غیرملکی کوہ پیما جان سے گئے۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے سبھراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو شامل ہیں۔

45 سالہ سبھراتا گھوش نے دنیا کی بلند ترین چوٹی (8،849 میٹر اور 29 ہزار 32 فٹ) سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران ہیلری اسٹیپ پر دم توڑ دیا۔

نیپالی ٹریکنگ کمپنی سنوئی ہورائزن ٹریکس اینڈ ایکسپیڈیشن کے مطابق وہ نیچے آنے سے انکار کر رہے تھے اور اسی دوران چل بسے۔

ہیلری اسٹیپ ’ڈیتھ زون‘ میں واقع ہے یہ وہ علاقہ ہے جو 8،000 میٹر سے بلند ہوتا ہے، جہاں آکسیجن کی شدید کمی ہوتی ہے اور انسانی جسم طویل وقت تک زندہ نہیں رہ سکتا۔

حکام کے مطابق سبھراتا گھوش کی لاش کو بیس کیمپ تک لانے کی کوششیں جاری ہیں اور موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

دوسری جانب فلپائن کے فلپ دوم سانتیاگو بھی 45 سال کے تھے اور وہ چوٹی سر کرنے کے راستے میں جنوبی کول (South Col) پر دم توڑ گئے۔

نیپالی محکمہ سیاحت کے اہلکار کا کہنا ہے کہ سانتیاگو جب چوتھے ہائی کیمپ تک پہنچے تو بہت تھکے ہوئے تھے، وہ اپنے خیمے میں آرام کرتے ہوئے جان سے گئے۔

رواں سیزن میں نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کے لیے 459 پرمٹ جاری کیے ہیں، اب تک تقریباً 100 کوہ پیما اور ان کے گائیڈ کامیابی سے چوٹی سر کر چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات