31.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومغزہ لہو لہونئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا...

نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر



اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور  نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بجٹ کے حوالے سے ذرائع انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے جبکہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپےکا بجٹ مانگا تھا۔

ذرائع نے  بتایا کہ اے پی سی سی میں سالانہ اکنامک پلان کی بھی منظوری دی جائےگی، اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، مہنگائی، زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کے اہداف  بھی مقرر کیے جائیں گے۔

اے پی سی سی کے فیصلوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات