43 C
Lahore
Friday, June 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمودی سرکار کے جنگی جنون نے  بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا...

مودی سرکار کے جنگی جنون نے  بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا دیا



(احمد منصور)مودی سرکار کے جنگی جنون نے  بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا دیا,امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایپل کمپنی کے سی ای او کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے پر خبردار کر دیا۔ 

امریکی صدرنے کہا کہ آپ کی 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھارت میں ڈوب جائے گی،بھارت آپ کو معاشی طور پر بدحالی کی جانب گامزن کردے گا،مودی سرکار کی ناکام تجارتی پالیسیوں کے باعث بھارت دوسرے ممالک پر زیادہ ٹیرف عائد کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیرف پالیسیوں نے امریکی کمپنیوں کو مسلسل نقصان پہنچایا ہے،امریکی صدر نے بھارت پر دوبارہ اعتماد کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ 

ٹرمپ نے بھارت کو کھلی تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وہ اپنا بوجھ خود اٹھائے‘‘

مودی سرکار امریکی سرمایہ کاری کا موقع کھو رہی ہے جو  بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کامیاب آپریشن” بنیان مرصوص”  پر  سینیٹ میں قرار داد پیش



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات