34.3 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںماؤنٹ ایورسٹ پر بھارتی اور فلپائنی کوہ پیما ہلاک

ماؤنٹ ایورسٹ پر بھارتی اور فلپائنی کوہ پیما ہلاک



(24 نیوز) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر دو کوہ پیما ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق بھارت اور فلپائن سے تھا۔

45 سالہ سبراتا گھوش، جو بھارت سے تعلق رکھتے تھے، جمعرات کے روز ہلری سٹیپ کے قریب اپنی چوٹی سر کرنے کے بعد نیچے اترنے سے انکار کر دیا۔ 

نیپالی  ایکسپیڈیشن کے مطابق، ان کی لاش کو بیس کیمپ لانے کی کوششیں جاری ہے،موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

دوسری جانب فلپائنی کوہ پیما فلیپ دوم سانتیاگو بھی 45 سال کے تھے اور بدھ کی رات ساؤتھ کول کے مقام پر تھکن کے باعث اپنے خیمے میں آرام کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:خاتون ٹک ٹاکر لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل

دونوں کوہ پیما ایک بین الاقوامی مہم کا حصہ تھے جو نیپالی ایجنسی کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔

رواں سیزن میں نیپال نے 459 افراد کو ایورسٹ سر کرنے کے اجازت نامے جاری کیے ہیں، جن میں سے تقریباً 100 افراد پہلے ہی چوٹی تک پہنچ چکے ہیں۔

ایورسٹ سر کرنا نیپال کے لیے سیاحت، آمدنی اور روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ہے، مگر اس خطرناک مشن میں اب تک 345 سے زائد کوہ پیما ہلاک ہو چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات