(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی جانب سے 382 بی کا فائدہ دے کر رہائی کیلئے درخواستیں خارج کر دیں۔
عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ ملزموں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دی گئیں،آرمی ایکٹ سپیشل لاء ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کو سیکشن 382 بی کا فائدہ دیا جا چکا ہے، ملزمان کو سپیشل لاء کے تحت سزائیں دی گئی ہیں اور عام قانون پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سزا مکمل ہونے کے باوجود ملزمان جیل میں ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملٹری کورٹ سزا کی اس وقت سے شروع ہو گی جس دن کارروائی مکمل ہو کر دستخط ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے تعزیت
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کو 382 (بی) کو فائدہ دیا گیا ہے لہٰذا ملزمان کی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔