40.8 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعتیقہ اوڈھو کو جنگی ماحول میں فنکاروں سے متعلق بیان پر تنقید...

عتیقہ اوڈھو کو جنگی ماحول میں فنکاروں سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا


—فائل فوٹو

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو جنگی ماحول میں فنکاروں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سینئر پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ وہ نجی ٹی وی کے شو میں بطور میزبان بھی شریک ہوتی ہیں، جہاں وہ مختلف سماجی و سیاسی موضوعات پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کرتی ہیں۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے جنگ جیسے حالات میں فنکاروں کے کردار پر بات کی اور کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے سافٹ امیج ایمبیسیڈرز جیسے شاعر، اداکار، گلوکار، موسیقار اور لکھاریوں کو بھی ایسے حالات میں گھسیٹا جاتا ہے، براہِ کرم ایسا نہ کریں۔ 

انہوں نے کہا ان کا کام محبت اور ثقافت کو فروغ دینا ہے، لوگوں کو جوڑنا ہے، نفرت نہیں پھیلانی، ہم یہ سب کچھ ڈاکٹروں یا وکلاء سے نہیں کہتے، تو فنکاروں پر یہ بوجھ کیوں ڈال رہے ہیں؟ میرا فنکاروں سے مطالبہ ہے کہ نفرت نہیں، محبت پھیلائیں۔

عتیقہ اوڈھو کا یہ بیان شدید عوامی تنقید کا نشانہ بن گیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب حال ہی میں بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی شہری علاقوں پر حملے کیے گئے جن میں کئی شہری اور فوجی شہید ہوئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فنکارہ پر حب الوطنی کے فقدان کا الزام بھی لگایا۔ 

صارفین نے کہا کہ جنگ ہو رہی تھی، ہمارے سپاہی شہید ہو رہے تھے اور ہر بھارتی اداکار پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا تھا، ایسے وقت میں بھائی چارے کی بات کرنا دیوانے کا خواب ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ بھارتی اداکار جس طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہیں، اس کے بعد بھی یہ ان سے ’محبت‘ کی بات کر رہی ہیں؟ ڈاکٹر یا وکیل تو ملکی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرتے، لیکن فنکار اگر قومی وقار کے خلاف بات کریں تو جواب تو ملے گا۔

دوسرے نے کہا کہ جن لوگوں نے ہماری خودمختاری پامال کی، بچوں کو شہید کیا، ان سے محبت بانٹنے کی بات کرنا شرمناک ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات