40.8 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومجرم و سزا سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار

 سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار


پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کاشف مسیح کو بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگوں میں کیل ٹھونکے گئے، ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کاشف شدید زخمی ہو گیا، کاشف تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ: موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہر کسی کی جان و مال کی تحفظ کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، بلا تفریق کارروائی کر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، اقلیتوں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ریاست اقلیتی برادری کے ساتھ ہے، مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز کے وژن کے تحت پراسیکیوشن انصاف کی فراہمی کےلیے دن رات محنت کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات