(24نیوز)حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے برقرار ہے۔